البانیہ: اپوزیشن پارٹیوں کے مظاہرے‘ وزیر داخلہ کے استعفے کا مطالبہ‘ جھڑپیں‘ بیسیوں زخمی
ترانہ (اے ایف پی) البانیہ میں وزیر داخلہ کے استعفیٰ کے لئے ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے۔ ان میں اکثریت اپوزیشن کے کارکنوں کی تھی۔ پولیس سے جھڑپوں میں متعدد زخمی ہو گئے۔ حکام نے میڈیا کو بتایا پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی تھیں، آنسو گیس کے شیل بھی پھینکے، جھڑپیں بھی ہوئیں، بیسیوں افراد نے ایوان صدر کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تھی تو پولیس نے روکنا چاہا تو مڈبھیڑ ہو گئی۔ مظاہرین کا موقف ہے وزیر داخلہ کے بھائی منشیات سمگلر ہیں۔ انہیں عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔ متعدد شہروں میں صورتحال کشیدہ ہے۔