چینی ایمرجنسی میڈیکل ٹیم کو بلند ترین سطح کا ڈبلیو ایچ او سرٹیفکیٹ دیا گیا
بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گزشتہ روز چین کی ایک انٹرنیشنل ایمرجنسی میڈیکل ٹیم(ای ایم ٹی ) کو ڈبلیو ایچ او ای ایم ٹیزمنصوبے کے تحت بلند ترین سطح دی ہے ۔ اس طرح چین انتہائی ڈبلیو ایچ او ۔تصدیق شدہ ای ایم ٹیز کے ساتھ سرفہرست ملک بن گیا ہے۔ جنیوا میں جاری 71ویںعالمی ہیلتھ اسمبلی کے دوران ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایٹ ہانوم گھی بریسس نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں چائنہ انٹرنیشنل ایمرجنسی میڈیکل ٹیم سچوان کے لیے عطائگی صنعت کی مختصر تقریب منعقد کی۔41ڈاکٹروں اور 65نرسوں سمیت 166افراد پر مشتمل یہ ٹیم چین کے جنوب مغربی سچوان صوبہ کے متعددہسپتالوں کی پارٹنر شپ ہے۔یہ چین کی پہلی میڈیکل ٹیم ہے جس کی ٹائب تھری کے طور پر توسیک کی گئی ہے جو کہ ڈبلیو ایچ او کے ای ٹی ایمز منصوبے کی بلند ترین سطح ہے ۔