• news

سڑکوں کے نئے منصوبے صوبائی حکومت کی مدت ختم ہونے پر بھی ہر صورت مکمل ہونگے: پرویز خٹک

لاہو ر/ ا یبٹ آباد ( بیورو رپورٹ / نامہ نگار )وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے یقین دلایا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں شروع کئے گئے سڑکو ں کے نئے تعمیرا تی منصو بے حکومت کی مدت ختم ہو نے کے باوجود ہر صو رت میں مکمل ہو نگے کیو نکہ ان منصو بو ں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بنک مالی تعاون کر رہا ہے جبکہ حویلیاں، دہمتوڑ بائی پا س روڈ فرنٹیر ور کس آر گنا ئزیشن (ایف ڈبلیو او ) کے ذریعے نو ما ہ میں تعمیر کرا یا جائیگا، پی ٹی آئی کی صو با ئی حکو مت سڑکو ں اور عما رتو ں کی تعمیر کو میگا پرا جیکٹ تصور نہیں کر تی بلکہ سیا ستدا نو ں کے تبا ہ کئے ہو ئے نظا م اور تعلیم ،صحت اور پو لیس جیسے شعبو ں میں اصلا حا ت ،میرٹ وانصا ف کو میگا پرا جیکٹ سمجھتی ہے جس سے عا م آدمی کو اس کے حقو ق مل سکیں قو میں ایما ن دار قیا دت سے تر قی کر تی ہیں ،خدا کا شکر ہے کہ پا کستانی قو م کو عمرا ن خا ن کی شکل میں ایک ایما ندار اور دیا نتدار لیڈر مل گیا ہے جو خیبر پی کے کی طر ح پو رے ملک میں رشو ت ،سفا رش ،کر پشن اور خدما تی محکمو ں میں سیا سی مدا خلت ختم کر کے ملک کو آگے لے جا ئیگا،۔وہ ہفتے کو حو یلیا ں میں حو یلیا ں تا دہمتوڑ بائی پا س روڑ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صو با ئی وزیر ہا ئیر ایجو کیشن مشتا ق احمد غنی اور ایف ڈبلیو کے ڈا ئیر یکٹر جنر ل ایس ڈی پی میجر جنر ل سعیداختر نے بھی خطا ب کیاجب کہ صو با ئی وزیر خورا ک حاجی قلندر خا ن لو دھی ،وزیر اعلی کے مشیر موا صلا ت و تعمیرا ت اکبر ایو ب خا ن ،چیئر مین ضلعی تر قیا تی مشا ورتی کمیٹی ایبٹ آباد و ایم پی اے سردار محمد ادریس ،ضلع نا ظم ایبٹ آباد علی خا ن جدو ن،ایم این اے ڈا کٹر محمد اظہر جدو ن،متعلقہ عسکری حکا م ،کمشنر ہزارہ محمد اکبر خا ن ،ڈی آئی جی ہزارہ رینج سعید وزیر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن (ر) اورنگزیب حیدر ،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما ،بلدیا تی نما ئندے بھی تقریب میں شریک تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن