کراچی : فائرنگ سے 2 افراد قتل خاتون زخمی، مختلف واقعات میں 13ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت نوید اور شاہ زیب کے ناموں سے کی گئی جبکہ خاتون کا نام ثمرین ہے۔ دریں اثنا شہر قائد میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین موٹرسائیکل لفٹر سمیت 13 ملزمان گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکلوں کے پارٹس برآمد کرلئے۔