نائیجریا: ہیضے کی ویکسیئن غیر موثر، بچوں سمیت کئی شہری ہسپتال داخل
ابوجا (نیٹ نیوز) نائیجریا میں ہیضے کی ویکسیئن موثر نہ ہونے سے بچوں سمیت متعدد شہری متاثر ہوئے ہیں۔ ان کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا۔ حکومت کے پاس اس ویکسیئن کو محفوظ نہ رکھنے کے مناسب انتظامات نہ ہونے سے یہ صورتحال سامنے آئی ہے۔ ایمرجنسی وارڈ میں اب طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں۔