• news

فیصل آباد: شارٹ سرکٹ کے باعث ڈرائی فروٹ اور کپڑے کی دکانوں کو آگ لگنے سے لاکھوں کا مال جل گیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کارخانہ بازار میں شارٹ سرکٹ کے باعث کپڑے اور ڈرائی فروٹ کی چار دکانوں کو آگ لگ گئی جس کے باعث لاکھوں روپے کا مال جل کر خاکستر ہو گیا کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کارخانہ بازار میں ڈرائی فروٹ اور کپڑوں کی چار دکانوں کو آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا ڈرائی فروٹ جل کر تباہ ہو گیا۔ آگ ایک دکان سے بھڑکتے چار دکانوں تک پھیل گئی جس سے تاجروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی تین فائر فائٹر گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر پندرہ منٹ بعد آگ پر قابو پالیا۔

ای پیپر-دی نیشن