سوئمنگ پول میں ڈوب کر نوجوان کی پراسرار ہلاکت، ورثاء کا احتجاج
شاہ کوٹ(نامہ نگار) مقامی نجی سوئمنگ پول میں پراسرار طور پر ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کے وقوعہ کا معمہ حل نہ ہو سکا پولیس نے مقدمہ کا اندراج تو کرلیا مگرابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی نہیں جا سکی ورثا کا شدید احتجاج ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر سے کاروائی کا مطالبہ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مقامی نجی سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے 20سالہ نوجوان پراسرار طور پر جان کی بازی ہار گیا تھا جس پر پولیس نے شبہ میں سوئمنگ پول کے مالک اور 10ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا مگر بعد میں پولیس نے مبینہ طور پر ملزمان کے ساتھ مک مکا کرکے تفتیش کا عمل روک دیا اور ملزمان بغیر ضمانت کے شہر میں آزاد گھوم رہے جس پر ورثا نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میرٹ پر تفتیش کی جائے اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔