پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام ’’بہتر حکمت اور ہیلتھ کیئر کمشن قوانین‘‘ کے عنوان پر سیمینار
ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام گوردوارہ تنبو صاحب میں " بہتر حکمت اور ہیلتھ کیئر کمیشن قوانین " کے عنوان سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل کونسل فار طب شعبہ امتحانات کے چیئرمین حکیم احمد سلیمی ، مدثر سواتی، طاہر خان اور امجد بھٹی نے خصوصی شرکت کی جبکہ تنظیم کے صدر حکیم محمد ریاض ،جنرل سیکرٹری محمد ارشد کامل ڈوگر ، سرفراز احمد ، سلیمان خالد ، عبد الرحمان ، اے آر رضا ،حکیم محمد بابر، سردار سویندر سنگھ، گیان سنگھ ، سردار ہر بجن سنگھ سمیت ضلع بھر سے حکماء نے بھی شرکت کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ طب نبوی ﷺ علاج معالجے کا بہترین طریقہ ہے اور دنیا کے بہت سے ممالک میں اس طریقہ علاج کو اپنایا جا رہاہے۔ سچ ،صفائی ،اخلاق اور رواداری حکمت کے بنیادی اصول ہیں جن پر کاربند رہتے ہوئے ایک حکیم بہترین او رکامیاب حکمت کر سکتا ہے۔