ملکی بقاء و سلامتی کیلئے کردار سب کی ذمہ داری ہے: ممتاز اعوان
لاہور ( سپیشل رپورٹر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان نے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں علماء اور دینی و مذہبی راہنمائوں کے ماہانہ تربیتی اجتماع سے خطاب میں کہا وطن کی محبت جزو ایمان ہے اور اسی طرح اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بقاء و سلامتی ہم سب کی دینی،قومی ،ملی ذمہ داری ہے انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ملک دشمن بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاک فوج کیخلاف مہم ملک دشمن عالمی ایجنڈا ہے جو عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازش کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ عالم کفر اور یہود وہنود نے عراق، لیبیا، شام و افغانستان جیسے مسلم ممالک کو تباہ کرنے سے پہلے ان ممالک کی فوج کو نشانہ بنایا وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کیخلاف دشمن قوتیں آج پھر اسی قسم کا ناپاک کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔