روزہ گناہوں کے خلاف ڈھال ہے: میاں جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) روزہ گناہوں کے خلاف ڈھال ہے، تزکیہ نفس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے اس سے بھر پور استفادہ کرنا چاہئے کثرت ذکر الٰہی، تلاوت کلام اور نوافل سے دلوں کا زنگ دور کیا جائے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کیا جائے۔ روزہ ایک ریفریشر کورس بھی ہے جو اپنے اندر روحانی اور جسمانی خزانہ سموئے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ روزے سے انسانیت کے ساتھ ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں عبادات اور ارکان اسلام کو روح کے مطابق اپنایا جائے تو انفرادی اور اجتماعی معاملات میں مثبت تبدیلی آ سکتی ہے۔