• news

وفاق المدارس کے امتحانات میں جامعہ اشرفیہ کے طلبہ کی نمایاں پوزیشن

لاہور (پ ر) وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحان میں ملک بھر سے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جس میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے طلبہ و طالبات نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔ نتائج کے مطابق جامعہ اشرفیہ لاہور درجہ تجوید العلماء بنین کے طالب علم نے ملک بھر میں دوسری پوزیشن اور اشرفیہ گرلز کالج جامعہ اشرفیہ فیروزپور روڈ لاہور کی دورہ حدیث سال اول کی طالبہ نے پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن جبکہ دو طالبات نے صوبہ پنجاب میں پہلی اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن