یہود عیسائیوں کو مسلمانوں کیخلاف استعمال کر رہے ہیں: عبدالغفور راشد
لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ یہودیوں کے مقابلے میںمسیحی بہتر قوم ہیں۔ جن سے اسلام کے دیرینہ تعلقات بھی اچھے رہے ہیں۔ اہل اسلام کو مسیحیت کے پیروکاروں سے مکالمے کاآغاز کرنا چاہیے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو۔ لیکن آج کا یہودی امریکہ کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کی زندگی اجیرن بناچکا ہے۔ اور عالمی سطح پر مسیحیوں کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ عالمی منڈی پر یہودیوں کے قبضے کی وجہ سے وہ منتشر اقوام کے مقابلے میں بہتر سازشوں کے جال بن سکتے ہیں۔ قرآن مجید کی تشریح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام دین فطرت اور مکمل نظام حیات ہے۔قرآن مجید زندہ معجزہ اور آخری الہامی کتاب ہے۔