• news

گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج برائے خواتین میں سائنس ماڈلز کی نمائش

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) گورنمنٹ گورو نانک ڈگری کالج برائے خواتین ننکانہ صاحب میں سائنس ماڈلز کی نمائش منعقد کی گئی پرنسپل گورنمنٹ گورو نانک ڈگری کالج برائے خواتین ننکانہ صاحب ڈاکٹر نگہت خورشید کی سربراہی اور اساتذہ اکرام طاہر بتول ،ثوبیہ ظفر ،عائشہ سلیم ،مس خزراں کی زیر نگرانی بی ایس سی کی طالبات نے مختلف قسم کے سائنس ماڈلز تیار کئے انعم اکبر ،فرح ،انعم دلدار،طیبہ نے سیمنٹ انڈسٹری وردہ،فاطمہ رشید،صباء عمر نے نیوکلیئر ری ایکٹر پری انٹر کلاس نے آتش فشاں فورتھ ایئر نے بائیو گیس تیار کرنے اور آلودہ پانی کی صفائی اور ونڈ مل وغیرہ کے ماڈلز تیار کئے ڈپٹی ڈرئریکٹر کالجز ننکانہ ندیم شاہد نے طالبات کی حوصلہ فزائی کی اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر نگہت خورشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ کالج کی ہونہار طالبات اور اساتذہ کرام جنہوں نے سائنس ماڈلز کی نمائش کامیاب طریقہ سے لگائی اس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ یہی طالبات مستقبل میں پاکستان کی خدمت سر انجام دیں گی سائنس ماڈلز کو مزید وسعت دے کر گیس کی فراہمی اور آلودہ پانی کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے اس سے نہ صرف وسائل کی بہتات ہوگی بلکہ خراجات میں بھی کمی ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن