مسلم لیگ ن آج یوم تکبیر شاندار طریقہ سے منائیگی، مرکزی تقریب سے نواز شریف خطاب کریں گے
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے زیراہتمام آج بروز سوموار یوم تکبیر شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا اور اس سلسلے میں مرکزی تقریب الحمرا ہال نمبر 1 میں تین بجے سہ پہر منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ہوں گے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تقریب کی صدارت کرینگے۔ تقریب سے مریم نواز شریف، حمزہ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک بھی اظہار خیال کر سکتے ہیں جبکہ نظامت کے فرائض مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ادا کریں گے۔ تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کی صدارت میں اتوار کو اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی رہنماﺅں، ارکان اسمبلی، عہدیداروں و سینئر کارکنوں نے شرکت کی جن میں کرنل (ر) مبشر جاوید، سید توصیف شاہ، چودھری شہباز، غزالی سلیم بٹ، رمضان صدیق بھٹی، عامر خان، رانا احسن شرافت، چودھری عبدالمجید چن فیروز نمایاں تھے۔ صباح نیوز کے مطابق مسلم لےگ (ن) ودےگر سےاسی، مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں مےں رےلےاں نکالی جائیں گی۔ سےمےنارز اور جلسے انعقاد پذےر ہوں گے جن سے سےاسی مقررےن پاکستان کے اےٹمی طاقت بننے کی وجوہات اسباب اور چاغی مےں ہونے والے اےٹمی دھماکوں پر روشنی ڈالےں گے۔
یوم تکبیر