گلگت بلتستان کو قانون سازی کا اختیار واپس کیا جائے ، بلاول
راچی (نوائے وقت نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کیلئے وزیراعظمکا اصلاحی پیکج مسترد کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم وزیراعظم کا نام نہاد اصلاحی پیکج مسترد کرتے ہیں۔ یہ عوام کی توہین ہے۔ لوگوں کے بنیادی حقوق چھیننے سے حالات خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا وزیراعظم گلگت بلتستان کو قانون سازی کا اختیار واپس کریں۔ افسر شاہی کو اختیار دینا شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا پیکج کو گلگت اسمبلی نے بھی مسترد کردیا۔ اس کے یہاں کے سیاسی استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ 31 ویں ترمیم کے ذریعے فاٹا کے عوام کو ان کا آئینی حق دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا پیکج کیخلاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں بھی احتجاج اور واک آﺅٹ کیا گیا۔
بلاول