• news

شہباز حکومت کے سینئر افسروں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں : عمران خان

کراچی /اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) عمران خان نے کراچی میں تاجر برادریسے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان 1960ءکی دہائی میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا، اس وقت پاکستان پلاننگ کمشن اور ادارے مضبوط تھے، اس بار الیکشن کی تیاری مکمل ہے، لوگ پارٹی میں آ رہے ہیں، اس بار مضبوط امیدوار الیکشن میں اتاریں گے، پلاننگ کمشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں غلط فیصلے کئے گئے۔ اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ علاوہ ازیں عمران خان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مطالبہ کیا ہے کہ شہباز شریف حکومت کے سینئر افسران کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، انہیں ملک سے باہر نہیں جانا چاہئے۔ شہباز شریف اینڈ کمپنی کی کرپشن بے نقاب کرنی چاہئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس 31مئی سے طلب کرلئے ہیں‘ اجلاس میں حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے پی ٹی آئی نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس طلب کرلئے ہیں۔ یہ اجلاس 31مئی سے طلب کرلئے گئے ہیں۔ اجلاس میں حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ عمل 31 مئی سے شروع ہوگا۔ 31مئی کواسلام آباد کے امیدواروں کا اعلان ہو گا جبکہ 2اور 3جون کو پنجاب کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا، اسی طرح 4جون کو فاٹا اور خیبرپی کے کے امیدواروں کا جبکہ 5جون سندھ اور 6جون کو بلوچستان میں امیدواروں کا اعلان ہو گا۔ فواد چودھری نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کا مقصد عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو فوری میدان میں اتارنا ہے۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن