آل پاکستان مسلم لیگ نے ملک بھر سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں
اسلام آباد(این این آئی)آل پاکستان مسلم لیگ نے ملک بھر سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔سید پرویز مشرف کی سربراہی میں قائم پارلیمانی بورڈ غور و حوض کے بعد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گا۔ٹکٹ کے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 31مئی تک اپنی درخواستیں صاف کاغذ پر لکھ کر پے آرڈر یا ڈیمانڈ ڈرافٹ بنام "آل پاکستان مسلم لیگ" شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی اور پاسپورٹ سائز تصاویر کے ہمراہ پارٹی کے مرکزی دفتر میں جمع کرا دیں۔قومی اسمبلی کے ٹکٹ کی فیس مبلغ 30,000جبکہ صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی فیس مبلغ15,000روپے مقرر کی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس