افغانستان: طالبان کا خودکش ٹرک دھماکہ8 اہلکار‘ آپریشن میں36 شدت پسند ہلاک
کابل (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں خودکش بم حملے میں 8 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس میں ایک سو سے زائد افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی ٰ کر دیا ۔ افغان صوبے پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں 6 طالبان ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔اتوار کی صبح افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں خودکش بمبار نے بارود سے بھرے ایک چھوٹے ٹرک میں ایک فوجی اڈے کے قریب دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 8 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس میں ایک سو سے زائد افغان سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ہلمند افغانستان میں پوست کی ایک کاشت کرنے والا ایک بڑا صوبہ ہے جس کے اکثر اضلاع پر یا تو طالبان کا قبضہ ہے یا عسکریت پسند وہاں لڑائی میں مصروف ہیں۔ افغان صوبے غزنی میں امریکی فضائی حملے میں 16،زابل آپریشن میں 8شدت پسند ہلاک اور 28زخمی ہو گئے۔ افغان فوج کے مطابق حملوں میں شدت پسندوں کی گاڑیاں اور اسلحہ بھی تباہ کیا گیا۔