نگران وزیراعظم کیلئے حکومت، اپوزیشن میں پھر رابطہ، شاہد خاقان، خورشید شاہ ملاقات آج بھی ہوگی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں نگران وزیراعظم کیلئے ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر کی آج ایک اور ملاقات ہوگی۔ دونوں رہنمائوں میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق کا امکان ہے۔ خورشید شاہ ملاقات کیلئے کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے۔