• news

ڈاکٹر اعجاز وزارت خارجہ میں افغانستان ڈیسک کے نئے ڈی جی مقرر

اسلام آباد (این این آئی) ڈاکٹر اعجاز کو وزارت خارجہ میں افغانستان ڈیسک کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے ’’این این آئی‘‘ کو بتایا کہ ڈاکٹر اعجاز کو منصور خان کی جگہ نیا افغان ڈیسک کا انچارج بنایا گیا ہے جبکہ منصور خان کو آسٹریا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اعجاز دیگر ذمہ داریوں کے علاوہ افغانستان میں سفارتکار کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن