• news

2010ء سے 2014ء کے دوران سیلاب سے معیشت کو 18 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں 2010ء سے 2014ء کے دوران سیلاب سے قومی معیشت کو 18 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے اعدادوشمار کے مطابق 5 سال کے دوران سیلابوں سے 3 کروڑ 81 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 34 لاکھ مکانات اور ایک کروڑ ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے چاول کی پیداوار میں 18 فیصد جبکہ گندم کی پیداوار میں 6 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے تحفظ کیلئے حکومت جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے جس سے قومی معیشت کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر-دی نیشن