• news

وزیراعظم آج موٹروے رجانہ شرقپور گوجرہ ٹوبہ سیکشن کا افتتاح کریں گے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج 28مئی سوموار کو شام چھ بجے موٹروے ایم تھری رجانہ شرقپور سیکشن اور موٹر وے ایم فور گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سیکشن کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کی آمد کے سلسلہ میں وزیر مملکت برائے مواصلات محمد جنید انوار چوہدری نے رجانہ انٹرچینج پر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ موٹروے (این ایچ اے) حکام نے وزیر مملکت برائے مواصلات کو بریفنگ دی اور تمام انتظامات کے متعلق آگاہ کیا۔
وزیراعظم/ گوجرہ

ای پیپر-دی نیشن