• news

فاٹا انضمام پر افغانستان کا اقوام متحدہ میں جانا اور اعتراض کرنا بلاجوازہے: آفتاب شیرپا ئو

چارسدہ(صباح نیوز)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چئیرمین اور سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپا ئونے کہا ہے کہ فاٹا انضمام سے قبائیلوں کو اپنا عالمی اور آئینی حق مل گیا ہے اور افغانستان کا اقوام متحدہ میں جانا اور اعتراض کرنا بلاجوازہے کیونکہ اسطرح ہمارا بھی کشمیر کا مسئلہ کئی عرصے سے قرار دادوں کے باوجود التوا کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ شروع سے فاٹا کے عوام اور تمام سیاسی پارٹیاں یہ چاہتی تھیں کہ فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو جائے اور اسکے لئے تمام پارٹیوں نے جدوجہد کی اور یہ ایک تاریخی فیصلہ ہوا ہے اس سے پختونوں کی آواز اور جدوجہد ایک ہو جائیگی اور اس انضمام سے انکو ایک نیا ولولہ ملے گا اور اگر کمی آگئی تو قبائل میں مایوسی پیدا ہو گی اس انضمام میں مرکزی اور صوبائی حکومتوں کا کردار ہے اس سے ان کو انصاف ترقی اور عام پاکستانیوں کی طرح جینے کا حق ملے گا اور اور محرومیوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے اور بڑی بات یہ کہ اس سے پختونوں کی آواز مؤثر ہو جائے گی ۔

ای پیپر-دی نیشن