• news

واں بھچراں، بوریوالہ: 3 سالہ بچے اور شادی شدہ خاتون سے زیادتی

واں بھچراں/ بوریوالا (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) مختلف واقعات میں تین سالہ بچے اور شادی شدہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ واں بھچراں کے علاقہ پپلاں کا شیر علی نامی اوباش اپنے محلہ کے محمد رمضان کے تین سالہ بیٹے حسن علی کو گزشتہ روز چیز لے کر دینے کے بہانے گھر سے دور ویرانے میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچے کو گھر نہ پہنچنے پر والدین اور رشتہ داروں نے بچے کو ویرانے میں پایا۔ بچے کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ والد کی رپورٹ پر پولیس تھانہ پپلاں نے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او میانوالی نے بچے کے ساتھ زیادتی واقعہ کا نوٹس لیا ڈی ایس پی پپلاں اور ایس ایچ او پپلاں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دیدی۔ پولیس نے ملزم شیر علی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ بوریوالا میں چیچہ وطنی 59/12/L کی (آ) نواحی گائوں 447/ ای بی میں بھائی سے ملکر واپس گھر جانے کیلئے بس سٹاپ پر کھڑی تھی کہ اسی دوران فلک شیر سکنہ چیچہ وطنی اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آگیا اور اسے کہا کہ میں بھی آپکے علاقہ میں ہی جا رہا ہوں آپکو گھر تک چھوڑ دونگا جس پر (آ) اسکے ساتھ بیٹھ گئی تو فلک شیر اور اسکے ساتھی اسے نامعلوم مقام پر واقع کسی مکان میں لے گئے جہاں پر فلک شیر اور اسکے ساتھیوں نے اسے زبردستی زیا دتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن