نور پور تھل: بیٹے کے ہسپتال پہنچنے کی خبر سنتے ہی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
نور پور تھل (نامہ نگار) نواحی گائوں رنگپور بگھور کا رانا محمد ناصر راولپنڈی میں نو سربازوں کے ہاتھوں لٹ گیا نوسربازوں نے نشہ آور چیز سنگھا کر جیب سے دو لاکھ روپے نکال لئے محمد ناصر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر پنڈی ہسپتال میں پہنچایا گیا اس کے ہسپتال پہنچے کی خبر سنتے ہی اس کی والدہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق رانا محمد ناصر جو کہ گلگت میں موبائل کمپنی میں ملازم تھا واپس گھر آتے ہوئے راولپنڈی میں نو سربازوں کے ہٹھے چڑھ گیا نو سربازوں نے کوئی سخت نشہ آور چیز سنگھا کر اس کی جیب میں موجود دو لاکھ روپے نکال لئے اور اسے بے حوشی کی حالت میں سڑک پر چھوڑ کر فرار ہو گئے جسے وہاں کے مقامی لوگوں نے ہسپتال پہنچایا بیٹے کی تشویش ناک حالت کی خبر سنتے ہی محمد ناصر کی والدہ کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیو اثابت ہوا۔