گجرات: سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم الاحرار سے تھا
گجرات (نامہ نگار) گزشتہ روز شادیوال پاور ہائوس کے قریب سی ٹی ڈی کارروائی میں مارے جانیوالے 6 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم الاحرار سے تھا اور انکے نام عبدالمقیم، فیصل، عثمان، عظیم، رؤف اور صہیب شامل ہیں جو متعدد سنگین دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ دہشت گردوں کا ماسٹر مائنڈ صہیب بھی مقابلے میں پار ہوا جو فیروز پور روڈ لاہور اور بیدیاں روڈ لاہور سمیت سرگودھا کے بریگیڈئر کو نشانہ بنانے کی وارداتوں میں ملوث تھا ۔ مرنیوالے دہشت گردوں کی نعشوں کے قریب سے ہینڈ گرنیڈ ، خود کش جیکٹس ، کلاشنکوف ، 12 بور بندوق ، 30 بور پسٹل ، نقشہ اور سینکڑوں گولیاں ، دو موٹر سائیکل قبضہ میں لے لئے گئے، ملزما ن ریڈ بک میں شامل تھے جو گجرات میں حساس عمارتوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔