• news

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 31 مئی کو اسلام آباد اصغر خان کیس 3 جون کو لاہور میں مقدمات سنے گا

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار روس اور چین کے 14روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے بعد اگلے ہفتے وطن واپس پہنچیں گے، سپریم کورٹ میں 7بنچ تشکیل دیدیئے گئے، 5بنچ اسلام آباد اور 2بنچ لاہور میں کام کریںگے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3رکنی بنچ 31مئی کو اسلام آباد میں اصغر خان کیس ، نندی پور پاور پلانٹ میں بے قاعدگیوں اور تارکین وطن کے ووٹ کے حق کے مقدمات سنے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دورکنی بنچ یکم سے تین جون تک لاہور رجسٹری میں ہسپتالوں کی حالت زار، جعلی پولیس مقابلے ، پاکستان ریلوے میں نقصانات ، پنجاب کی سرکاری یونیورسٹیوں میں سیاسی بنیادوں پر وائس چانسلر مقرر کئے جانے ، 600بچوں کے مبینہ اغوا ، سمبڑیال میں صحافی کے قتل ، شیخ زید سنٹر لاہور کے امراض جگر سنٹر میں بھرتیوں اور امراض گردہ مثانہ میں بے قاعدگیوں کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن