مہاجر حقوق کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا‘ پیچھے نہیں ہٹیں گے: فاروق ستار
کراچی (نیوز رپورٹر) سینئر رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے گذشتہ کی شب لیاقت آباد10 نمبر پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے مہاجروں کے حقوق کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے اب کچھ لو اور کچھ دوکی بنیاد پر بات ہوگی ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے آج ہمیں جنوبی سندھ میں اپنے فیصلہ کن حقوق کی جدوجہد کا آغاز کرنا ہے‘ کراچی اور سندھ کے شہروں کا بھی مستقل حل نکلنا چاہئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزیدکہا کہ پاکستان کے سب سے مظلوم طبقے سے تعلق رکھنے اور تیسرے درجے کے شہری مہاجر ہیں ہمارا مظاہرہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے‘ پاکستان بنانے والوں پر آج ایسا وقت آگیا ہے کہ متحدہ کی سیاست کے نام پر اپنے غصب شدہ حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں ان کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے اور ایک طرف ان کو گالیاں دی جا رہی ہیں اور لعنت بھیجی جا رہی ہے‘ حقوق مانگنے کی پاداش میں ہمیں لعنت دی جاتی ہے‘ مہاجروں پر لعنت بھیجنا پاکستان بنانے والوں پر لعنت بھیجنے کے برابر ہے اور پاکستان بنانے والوں پر لعنت بھیجنا پاکستان پر لعنت بھیجنے کے مترادف ہے اب فیصلہ کا وقت آ گیا ہے اگر ہماری بقا اور سلامتی نہیں ہے تو ملک کی سلامتی بھی خطرے میں ہے میں آج کچھ بتانا چاہتا ہوں ہم مہاجر ہیں مگر ہم ایک دنیا چھوڑ آئے ہیں تمہارے پاس جتنا ہے اتنا چھوڑ کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بات عزت کے ساتھ رہنے کی ہے کچھ لوگ اپنی اوقات بھول گئے ہیں ہم نے پاکستان بنانے کی تحریک چلائی تھی ہم انہیں ان کی اوقات یاد دلانا چاہتے ہیں مراد علی شاہ نے پاکستان بنانے والوں اور پاکستان کو گالیاں دی ہیں جب میں نے یہ معاملہ اسمبلی میں اٹھایا تو خورشید شاہ بھی سیخ پا ہو گئے ہم سے پنگا مت لو ہم نے پاکستان بنانے کا فیصلہ کیا پاکستان بنا لیا‘ آئین پاکستان کے مطابق نئے صوبے کا مطالبہ کرنا کوئی جرم نہیں اور ہم سندھ کے اختیارات اور وسائل کو آزاد کرائیں گے۔
فاروق ستار