پسندیدہ نگران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنانا ملک کیلئے نیک شگون نہیں: شیخ رشید
راولپنڈی(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پسندیدہ نگران وزیراعظم اوروزیراعلیٰ بنانا ملک کیلئے نیک شگون نہیںنظام میں اتنی خرابیاں ہیں کہ 2لوگ 20کروڑعوام کا وزیراعظم منتخب کرتے ہیں اگر نیت دھاندلی کی نہ ہوتو من پسند وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کی ضرورت نہیں ہوتی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران ہے جس کی کسی کوفکر نہیں بعض اوقات الیکشن نئے بحرانوں کوجنم دیتے ہیں، موجودہ لڑائی مال پانی کیلئے ہے، لوٹی ہوئی دولت واپس نہ لاسکے توپھر سزائوں کاکوئی فائدہ نہیں ان خیالات کااظہار سابق رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز آریہ محلہ میں سابق ناظم یوسی 45چوہدری محمداشرف کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ رشید احمد نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوسرے روز ہی راولپنڈی کے عوام کی طرف سے ملنے والی پذیرائی اس بات کا ثبوت ہے کہ این اے 61سے عمران خان (بلا) اور این اے 60اور 62سے مجھے (قلم دوات) کو ریکارڈ ووٹوں سے تاریخی کامیابی ملے گی اور میں آئندہ اسمبلی میں اہلیان راولپنڈی کی موثر آواز بن کر بھرپور نمائندگی کروں گا۔