شماریات بیورو نے مردم شماری کے نتائج کو حتمی شکل دیدی
اسلام آباد (فواد یوسف زئی، دی نیشن رپورٹ) پاکستان کے شماریات بیورو نے مردم شماری کے نتائج کو حتمی شکل دیدی ہے جس میں صوبائی تدوین کے برعکس 68738 افراد کو شامل ہی نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی کل آبادی 207,684,626 ہے جن میں 106.3 ملین مرد اور 101.3 ملین عورتیں ہیں۔ عورتوں کے مقابلے میں مردوں کی تعداد 5 ملین زیادہ ہے۔ ملک میں 21700 خواجہ سرا ہیں۔ دیہات میں 63.56 جبکہ شہروں میں 36.44 فی صد لوگ رہتے ہیں۔