فیملی کوغیرقانونی حراست میں رکھنے پر ایس ایچ او سمیت عملہ حوالات میں بند
لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی ہدایت پرتمام آرپی اوز پنجاب بھرمیں تھانوں کے سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اسی سلسلے میں آج آر پی او بہاولپور وسیم احمدخان سیال نے تھانہ بی ڈویژن بہاولنگر کا سرپرائز وزٹ کیا۔دوران وزٹ تھانہ میں ایک فیملی بشمول چودہ سالہ لڑکے کو غیر قانونی حراست میں رکھنے پر پولیس عملے کے خلاف فوری قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کرنے پر تھانہ کے ایس ایچ اوانسپکٹر ندیم اقبال ، ٹی اے ایس آئی محمد قاسم اور محر رشبیر حسین کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔اس موقع پرآر پی او بہاولپور وسیم احمدخان سیال نے کہا کے عوام کو بلا جواز پریشان کرنے والے ہلکاروں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیںاور پیشہ ورانہ فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔