مظہرکلیم کے انتقال پر گورنر پنجاب کا اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے نامور مصنف/ ادیب مظہرکلیم ایم اے کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ادب کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبرو استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔