• news

سیالکوٹ میں مسلمانوں کی طرز پر عبادت گاہ تعمیر کرنا قادیانیوں کی بڑی غلطی ہے : عبداللطیف خالد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں قادیانی عبادتگاہ کو ایک ہجوم کی طرف سے نقصان پہنچائے جانے پرکہا ہے کہ وقوعہ کی ذمہ داری ان عناصر پر ہے جنہوںنے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی عبادت گاہ کو مسلمانوں کی مسجد کی طرز پر تعمیر کررکھا تھا جبکہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ،انہوںنے کہا کہ جہاں تک مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تعلق ہے تو قادیانیوں نے انفرادی وجماعتی سطح پر آج تک اپنے آپ کو اقلیتی دائرے میں نہ تو محدود کیا ہے نہ تسلیم کیا ہے اور یہ طرز عمل آئین وقانون سے بغاوت پر مبنی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن