کسی پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو صفدر علی نمبردار آزاد الیکشن لڑیں گے: میواتی برادری
رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی حلقہ 172میں میواتی برادری کے متفقہ اتحاد کی طرف سے فیصلہ کیا گیاہے کہ جن امیدواروں نے بیان حلفی دیا ہوا ہے ،اگر ان کو مسلم لیگ ن یا تحریک انصاف کا پارٹی ٹکٹ ملتا ہے تو تمام برادری اس امیدوار اور اس پارٹی کی بھرپور سپورٹ کرے گی جبکہ دوسری صورت میں میو اتحاد کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے محمد صفدر علی نمبردار آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے اور تمام برادری اس کی حمائت کرے گی ۔