نائب تحصیلداروں کو ترقی دینے کیلئے پروموشن کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ متوقع
فیروز والہ (نامہ نگار)لاہور ڈویژن کے نائب تحصیلداروں کو تحصیلدارکے عہدہ پر ترقی دینے کے لیے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ماہ رواں کے دوران ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے باخبر ذرائع نے بتایاہے کہ اس سلسلہ میں 23نائب تحصیلداروں کے بارے میں کوائف طلب کیے گئے ہیں جن کے نام سنیارٹی لسٹ میں شامل تھے۔