ناصر کھوسہ چیف سیکرٹری پنجاب، سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری رہے
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب میں نگران سیٹ اپ میں نامزد وزیر اعلیٰ ناصر کھوسہ جن کے نام پر حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دونوں نے اتفاق کیا ہے۔ وہ پنجاب اور بلوچستان میں چیف سیکرٹری تعینات رہے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور ورلڈ بنک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں۔ وہ سابق گورنر پنجاب محمد صفدر کے ساتھ پرنسپل سیکرٹری کے طور پر بھی2000ء میں کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے شہبازشریف ، نوازشریف، سابق گورنر جنرل رصفدر کے ساتھ اہم عہدوں پر کام کیا ہوا ہے۔ اسکے علاوہ وہ ڈپٹی کمشنر لاہور بھی تعینات رہے، اس وقت لاہور شہر میں ضلع کچہری پر حملہ ہوا تھا تو وہ اس وقت ڈپٹی کمشنر تھے۔ اس وقت ضلع کچہری کو آگ لگا دی گئی تھی۔ ناصر سعید کھوسہ شریف بیوروکریٹ کے طورپر جانے جاتے ہیں ۔ تاہم موجودہ بیورو کریسی میں تمام اہم عہدوں پر تعینات اعلی افسران نے ان کے ساتھ کام کیا ہوا ہے۔