صر ف امن کی بات کر رہے ہیں، جنرل باجوہ کو بھارت آنا چاہئے: دولت
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) اسد درانی کے ساتھ مل کر کتاب لکھنے والے سابق را چیف امر جیت سنگھ دولت نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تو صرف امن کی بات کر رہے تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارت آنا چاہئے۔ پاکستانی وزراء اعظم کو بھی ہمیشہ ویلکم کہتے ہیں۔ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر افسوس ہے۔