ملک بھر میں یوم تکبیر قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں یوم تکبیر قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ مسلم لیگ ن کے زیراہتمام مرکزی تقریب الحمرا میں ہوئی۔ مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی، مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ سیمینارز اور جلسے منعقد کئے گئے جن سے سیاسی مقررین نے پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی وجوہات، اسباب اور آج سے بیس برس قبل چاغی کے پہاڑوں پر کئے جانے والے ایٹمی دھماکوں پر روشنی ڈالی جس کے بعد پاکستان بھی ایٹمی پاور بن گیا۔