• news

اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت کے جانے میں3 روز باقی رہ گئے ہیں اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتراوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اٹارنی جنرل اشراوصاف نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کی وساطت سے صدر کو بھجوا دیا ہے جس کو منظور کر لیا گیا ہے تاہم اٹارنی جنرل کو 31 مئی تک اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایات کی گئیں ہیں جس کے بعد اٹارنی جنرل اشتراوصاف جون کے پہلے ہفتے میں واپس لاہور آ جائیں گے اور اپنی وکالت کی پریکٹس دوبارہ شروع کر دینگے واضح رہے کہ اٹارنی جنرل اشتراوصاف نے اپنا استعفیٰ نگران حکومت کے قیام کے باعث دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن