ہائیکورٹ نے حلقہ بندیوں کیخلاف محمود الرشید کی درخواست مسترد کردی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید کی حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔ قبل ازیں ہائیکورٹ نے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی جس میں پی پی 151 اور 160کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔