• news

اردو یونیورسٹی کے سابق ڈین پروفیسر اسحاق مدنی انتقال کرگئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی اردو سائنس یونیورسٹی کے سابق ڈین آف اسلامک سٹڈیز پروفیسر اسحاق مدنی پیر کے روز انتقال کر گئے۔ وہ انجمن اساتذہ پاکستان کے سابق مرکزی صدر تھے اور تحریک نظام مصطفی میں مسلم سٹوڈنٹس یونین کے پلیٹ فارم سے فعال کردار ادا کیا تھا۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے ان کی نماز جنازہ گیلانی مسجد گلشن اقبال میں ادا کی گئی اور عیسیٰ نگری قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔ مرحوم کی فاتحہ سوئم کل بعد عصر گیلانی مسجد گلشن اقبال نزد گیلانی اسکوائرحسن اسکوائر میں ہوگی ان کے پسماندگان میں 3 بیٹیاں اور اہلیہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن