ممتاز تارڑ کو دل کی تکلیف، انجیوپلاسٹی کے بعد آئی سی یو منتقل
اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ممتاز احمد تارڑ کو گزشتہ روز اچانک دل کی تکلیف ہوئی جنہیں فوری طور پر راولپنڈی کارڈیالوجی سنٹر منتقل کردیاگیا جہاںڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے وفاقی وزیر کا انجیوپلاسٹی کا کامیاب آپریشن کیا۔ ممتاز احمد تارڑ کے دل کے دو والو بند تھے جنہیں سٹنٹس ڈال کر کھول دیا گیا جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔