جھنگ، اوکاڑہ: مقدمہ قتل کے تین ملزموں کو سزائے موت، دو کو عمر قید، چار بری
جھنگ، اوکاڑہ (نامہ نگاران) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ اعظم سرویا نے دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزموں کو سزائے موت اور 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ، ایک ملزم کو دو دفعہ عر قید اور ایک لاکھ جرمانہ جبکہ تین کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ ملزم حضور ہمایوں اور اسکے بیٹے غلام اکبر کو ملزمان نی بخش، وارث، غلام عباس، اسماعیل، نسیم اور عثمان عرف عنصر نے 2013ء میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ عدالت نے ملزم نبی بخش او روارث کو سزائے موت اور 5، 5 لاکھ جرمانہ جبکہ ملزم عثمان کو دو مرتبہ عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنایا جبکہ دیگر کو بری کردیا۔ علاوہ ازیں اوکاڑہ میں عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے مو ت، دوسرے کو عمر قید اور تیسرے کو بری کر دیا، ملزمان نے2016ء میں قریبی عزیز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، بتایا گیا کہ ایڈ یشنل سیشن جج دیپالپور طاہر اسلم کی عدالت نے تھانہ سٹی دیپالپور کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے استغاثہ سچ ثابت ہو جانے کی بناء پر ایک ملزم عبداللہ رشید عرف ڈوڈی بودلہ کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ دوسرے ملزم شاہ نواز بودلہ کو عمر قید کی دو لاکھ ر وپے جرمانہ مقدمہ کے تیسرے ملزم علی احمد بودلہ کو بری کر نے کا حکم سنایا دیا، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 30 اپریل 2016ء کو قریبی عزیز وقار احمد بودلہ کو فائر نگ کر کے قتل کر دیا تھا، مقدمہ نمبر346/16تھانہ سٹی دیپالپور میں درج رجسٹرڈ تھا۔