کراچی، رینجرز ہیڈکوارٹر میں امن و امان سے متعلق اجلاس، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ
کراچی ( کرائم رپورٹر) ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران صوبے بھرمیں امن و امان کی صورتحال بالخصوص رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح کے اوقات میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی اجتماعات، شاپنگ سینٹرز اور رمضان بچت بازاروں کے لئے کئے گئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر رمضان المبارک کو یوم علی کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے لئے رینجرز اور پولیس کا مشترکہ پلان بھی ترتیب دیاگیا۔ اجلاس کے دوران قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور روبط کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیاگیا۔