فلسطینی صدر محمود عباس 8 روز بعد ہسپتال سے گھر منتقل
غزہ (اے ایف پی) فلسطینی صدر محمود عباس نمونیا کا علاج کرانے کے 8 روز بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے۔ ان کی عمر 83 برس ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے مختصر گفتگو میں کہا میں جلد کام شروع کر دوں گا۔ یاد رہے اس سے قبل وہ ایک ہفتے میں 3 بار ہسپتال آئے تھے اور معمول کا چیک اپ کرایا تھا۔