بنگلہ دیش سے کچھ روہنگیا مسلمان خاندان واپس آ گئے:میانمار حکام کا دعویٰ
ینگون (اے ایف پی) میانمار حکام نے دعویٰ کیا ہے بنگلہ دیش سے کچھ روہنگیا مسلمان خاندان واپس آ گئے ہیں او انہیںدوبارہ آباد کرنے سے قبل انہیں ٹرانزٹ سینٹر میں بھیج دیا ہے۔ فوج کے مظالم کے سبب لاکھوں روہنگیا مسلمان ہمسایہ ملک بنگلہ دیش نقل مکانی کر گئے تھے۔ وہاں کیمپوں میں وہ ابتر زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔