• news

کوئی پابندی نوازشریف کا راستہ نہیں روک سکتی، عوام ساتھ ہیں: عابد شیر

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرمملکت برائے توانائی چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ کوئی پابندی میاں نوازشریف کا راستہ نہیں روک سکتی، عوام کے ساتھ ہیں، انہیں میاں نوازشریف کے دلوںسے نکالا نہیںجا سکتا۔ عمران خان کا جو پلان چل رہا ہے اسے عوام مستردکرکے اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کوکامیاب کریںگے۔ عوام عمران خان کے ساتھ پہلے تھے نہ 18ء کے الیکشن میں ہوںگے چور دروازے سے وہ حکومت حاصل نہیںکرسکتے۔ اللہ تعالیٰ کے بعد عوام سے کوئی بڑی طاقت نہیں۔ خلائی مخلوق سے بہترکردار خدائی مخلوق کا ہوگا۔ عوامی مقبولیت رکھنے اورکامیابی کی اہلیت رکھنے والوںکو ہی پارٹی ٹکٹ ملیںگے۔عوامی رابطے کے فقدان اور ناقص کارکرردگی رکھنے والوںکی عوام کو ضرورت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارث پورہ میں مسلم لیگی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن