• news

حیدر آباد میں بجلی کی طویل بندش‘ شہری سڑکوں پر آگئے

حیدر آباد (نامہ نگار) لطیف آباد اور حیدر آباد شہر میں بجلی کی طویل بندش اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمیت حیسکو عملے کے رویے اور رشوت ستانی کے خلاف متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنے دئیے جبکہ حیسکو چیف نے خراب کارکردگی پر ایس ڈی او علامہ اقبال سب ڈویژن طاہر حبیب کو فوری طور پر معطل کر دیا اور منظور الٰہی کو ایس ڈی او مقرر کر دیا۔ اس سے پہلے لطیف آباد یونٹ نمبر 11 کے مکینوں نے حیسکو عملے کی رشوت طلبی کے خلاف سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا‘ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے کا ٹرانسفارمر دو روز قبل خراب ہوا تھا جب سے ہمارا علاقہ بجلی سے محروم ہے تاہم حیسکو عملہ ٹرانسفارمر کی مرمت کی مَد میں ہزاروں روپے مانگ رہا ہے۔ ادھر پھلیلی کے علاقے رحمن ٹائون کے مکینوں نے دن بھر بجلی بند ہونے کے خلاف دھرنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن