• news

مغرب روس کیساتھ تعلقات میں سرخ لائن عبور نہ کرے: پیوٹن

سینٹ پیٹرز برگ (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات میںسرخ لائن عبور نہ کرے اور روسی مفادات کا لحاظ رکھے۔سینٹ پیٹرز برگ میں دنیا کے نو ملکوں کی نیوز ایجنسیوں کے ساتھ ایک نشست میں روسی صدر نے برطانیہ پر یہ کہتے ہوئے کڑی تنقید کی ہے کہ وہ اپنی ہلاکت خیز غلطیوں کا ذمہ دار روس کو قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے لے کر برطانیہ میں روس کے ڈبل ایجنٹ سرگئی سکریپل کے مسئلے اور ملائیشیا کے مسافربردار طیارے کے گر کر تباہ ہونے تک سب شامل ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ مشرقی سرحدوں کی طرف نیٹو کا پھیلاؤ اور اس تنظیم میں یوکرائن کی ممکنہ شمولیت روس کی ریڈلائن ہے کہ جسے یورپ کو عبور نہیں کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن