گالی، گولی نہیں چلے گی، برداشت کا کلچر واپس لائیں گے:سعدرفیق
نارووال(نامہ نگار)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نارووال میں نئے تعمیر ہونے والے ریلوے سٹیشن کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے جانیں اور اپنا خون دیکر اس دھرتی کی آبیاری کی ہے،ملک میں برادشت کے کلچر کو واپس لے کر آئیںگے گالی اور گولی کے کلچر کو نہیں چلنے دیںگے،ان اہل پنجاب نے پاکستان کی جمہوریت کے دفاع کی جنگ لڑنی ہے،پنجاب کے لوگوں جاگو اور اپنے گھروں سے نکلواور شیر کو دو تہائی اکثریت سے واپس لاو،کبھی بلوچوں نے باریاں دیں تو کبھی سندھیوں نے تو کبھی پشتنوں نے باری دی مگر بدلاؤ نہ آسکا اب پنجاب کے لوگوں کو باری دینا ہو گی،ہم نے پتھر اینٹ نہیں مارنی نہ کسی کو گالی دینی ہے بلکہ 25جولائی کو اپنے ووٹ کی طاقت سے ملک میں کلچر کو بدلنا ہے،عمران خان کے پی کے کے چوہوں کا مقابلہ نہ کر سکا بلکہ ڈینگی آیا تو پہاڑوں پر چڑھ جانے والا جھوٹا بزدل اور منافق آدمی کیا اس ملک کی قیادت کرے گاجسے پتہ ہی نہیں کہ ملک کیسے چلتا ہے بلکہ وہ تو سوائے گالی دینے کے کوئی کام نہیں کرتا، بہروپیئے ووٹ کی طاقت سے تمہیں بھگائیںگے، ایک لٹیرا لوٹ کر بچ کے نکل گیا اور سندھ کا کباڑا کر دیا اب وہ عالم بن کر درس دیتا پھر رہا ہے،الیکشن میں صرف ڈھائی ڈھائی سو پرچی نکلے گی تمہاری اور ضمانتیں ضبط ہوں گی،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں کوئی غدار نہیں بلکہ ہر پاکستانی اور مسلمان نبی پاک کی حرمت پر قربان ہونے والا ہے ،کوئی سیاسی جماعت اس ملک کی غدار نہیں بلکہ سب اس ملک سے پیار کرتے ہیں لیکن مسلم لیگ ماں جماعت ہے،آپ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں مسلم لیگ ن پاکستان کی نظریاتی لائن آف ڈیفنس ہے،ایٹم بم بنانے میں بھٹو مرحوم سے لیکر ضیاالحق تک سب کا کردار ہے جتنے بھی حکمران آئے سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالا،جب بھارت نے ایٹمی دھماکے کئے اگر اس ملک میں جموریت نہ ہوتی تو شائد عالمی دباؤ برداشت نہ ہوتا مگر یہ جمہور ہی تھی جسکے باعث بھارت کے پانچ دھماکوںکو جواب چھ دھماکے کر کے دیا گیا،خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ احسن اقبال پر چلنے والی گولی احسن اقبال پر نہیں بلکہ جمہوریت پر چلی،جو یہ سمجھتے ہیں کہ ایمان کی سند چند لوگوں نے دینی ہے ہم اس نظام کو نہیں مانتے ہر شخص کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ پستول پکڑ کا فیصلہ کرے، پانچ سالوں میں ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا، تین سال کام کیلئے وقت ملا جس میں گالیاں دھرنے جلسے جلوس دیکھے،کبھی کہا گیا الیکشن چوری کیا تو کبھی کہا گیا یہ غدار ہیں تو کبھی کرپٹ کہا گیا جب کچھ نہ بنا تو ہمارے عقیدے پر حملے کر دے، ہمارے بارے میں باتیں کرنے والے اپنے انجام سے ڈریں اور اللہ سے معافی مانگیں،نارووال میں نئے تعمیر ہونے والے ریلوے سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر چیئرمین بلدیہ اظہر گیلانی اورایم پی اے خواجہ وسیم بٹ کے عوامی مطالبے پر خواجہ سعد رفیق نے دس جون سے نارووال لاہور نارووال پسنجر کیلئے نئی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ،تقریب سے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری،چیئرمین پاکستان ریلوے جاوید انور بوبک نے بھی خطاب کیا۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ نارووال کی دھرتی میں میرا خون شامل ہو گیا ہے جس نے مجھ پر گولی چلائی اس کو نفرت کی ترغیب دی گئی یہ کون لوگ ہیں جو ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے کروانا چاہتے ہیں یہ گولی جو میرے اندر ہے مجھے یاد دلاتی رہے گی،انہوں نے کہا کہ کس نے جنت یا دوزخ میں جانا ہے اس کا فیصلہ کسی مولوی نے نہیں بلکہ روز قیامت اللہ پاک کی ذات نے کرنا ہے ہم نے نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے جو ختم نبوت کا گستاخ ہوگا وہ اپنے ایمان کو ختم کر لے گاجب مسلم لیگ ن کو دھرنے سے ختم نبوت مذہبی جذبات بھڑکے گئے مسلم لیگ ن نظریہ پاکستان کی محافظ اور اسلام کو بنیاد سمجھتی ہے آج پاکستان پرامن پاکستان بنا ہے 5 سالوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی اگر ملک کی قیادت سے کوئی تبدیلی آتی ہے تو 1990 والے تاریخ دہرائی جائیں گے ایک پراجیکٹ کو ہم نے شروع کیا اور پھر دوسری حکومت نے اس پر کام نہ کیا اس طرح ایسے پراجیکٹ کئی سالوں کے بعد دوگنی رقم لگا کر لیٹ بنے،سی پیک اس صدی کا پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ تھا عمران خان 100 دن کے منصوبے سی پیک کو تسلیم کیا ہے اگر تمھاری حکومت آئی تو 1 سال چائنہ کو صفائی دینا پڑے گی کہ تمھارے دھرنے کی وجہ سے صدر چائنہ کو دورہ منسوخ ہوا تھا 2023 تک اگر ہم جیتے 8 فی صد شرح سے لے کر 20 لاکھ نوکریاں پیدا ہو سکتیں ہیں 100 دن کا پلان نہ دو پہلے 100 دن کے پی کے میں کیا ہے 4 سال سے میٹرو بس پنجاب کی نقل کرکے کے پی کے میں بنا رہے ہیں۔ انہوں نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا ہے ملک کادفاع ٹینک اور بم نہیں بلکہ بہتر معیشت کرتی ہے قوموں کی ترقی تسلسل سے ہوتی ہے آج ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں نوازشریف کا کیا قصور ہے کہ 6 دھماکے کیے ہیں پاکستان کا۔دفاع ناقابل تسخیر ہے 25 جولائی کو شیر کو مہر لگا نواز شریف کو کامیاب کروائیں گے۔